پی ٹی آئی کا مینا رپاکستان جلسہ 23 مارچ کو کرنے پر غور

پی ٹی آئی کا مینا رپاکستان جلسہ 23 مارچ کو کرنے پر غور

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مینار پاکستان کا جلسہ 22 کے بجائے 23 مارچ کو کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور صدر پرویز الٰہی کی ملاقات میں مینار پاکستان جلسے کی تاریخ پر مشاورت کی گئی۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق حکومت نے تاحال 22 مارچ کو جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی جبکہ جلسے کے انتظامات کیلئے کم از کم 3 دن درکار ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی اجازت نہ ملنے کے باعث اب 22 مارچ کو جلسے کا انعقاد ممکن نہیں رہا لہٰذا پی ٹی آئی اب 23 مارچ کو جلسہ کرنے کی درخواست دے گی۔

مصنف کے بارے میں