حسان نیازی کیخلاف کار سرکار میں مداخلت اور اسلحہ دکھانے پر مقدمہ درج

حسان نیازی کیخلاف کار سرکار میں مداخلت اور اسلحہ دکھانے پر مقدمہ درج

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حسان نیازی کے خلاف کار سرکار میں مداخلت اور اسلحہ دکھانے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق حسان نیازی کے خلاف مقدمہ تھانہ رمنا میں اے ایس آئی کی مدعیت میں درج کیا گیا اور ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ حسان نیازی نے گاڑی روکنے کی کوشش کی لیکن ڈرائیور نے پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھائی، حسان نیازی نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔
مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ دوران مزاحمت حسان نیازی کو پولیس نے گرفتار کر لیا، حسان نیازی کے ساتھ دوسرے شخص نے اسلحہ نکالا تاہم وہ شخص گاڑی سے نکل کر فرار ہو گیا۔ 

مصنف کے بارے میں