یمن کے حوثی باغیوں کا ریاض پر میزائل حملہ

یمن کے حوثی باغیوں کا ریاض پر میزائل حملہ

 سعودی عرب :امریکی صدرکےدورہ سعودی عرب سےپہلےیمن سےحوثیوں کی جانب سےریاض پرمیزائل حملہ،اتحادی فوجیوں کا کہنا ہے کہ  یمنی حوثیوں کی طرف سےفائرکیاگیامیزائل الخرج کےقریب مارگرایا۔

 عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ حوثیوں نےجنوبی ریاض کو بھر پورنشانہ بنانے کی کوشش  کی تھی ۔

 تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے دار الحکومت ریاض کے قریب یمن حوثی باغیوں کی جانب سے میزائل حملے کو ناکام بنادیا ہے۔

العربیہ ٹی وی کے مطابق امریکی صدر کے دورہ سعودی عرب سے پہلے یمن میں حوثیوں کی جانب سے ریاض پر میزائل حملہ کیا گیا۔

فائر کیا گیا میزائل سعودی دار الحکومت ریاض کے قریب علاقہ الرین کے غیر آباد علاقے میں گرایا گیا ہے۔سعودی ایئرفورس کے مطابق داغا گیا بیلسٹک میزائل تباہ کردیاگیا ہے۔

اسکے علاوہ گزشتہ صبح سعودی ایئرفورس نے نجران پر داغا گئے میزائل کو بھی تباہ کردیا تھا۔