کبیروالا کے قریب ٹریفک حادثہ ،2افراد جاں بحق

کبیروالا کے قریب ٹریفک حادثہ ،2افراد جاں بحق

کبیروالا : ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر س, دو موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہو گئے


تفصیلات کے مطابق بارہ میل کے قریب ٹرالر بے قابو ہو کر موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا جس سے دو موٹر سائیکل سوار گر کر موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔

حیدر علی اور محمد رفیق کسی کام کے سلسلہ میں کبیروالا جارہے تھے کہ دونوں حادثہ میں موقع پر جاں بحق ہوگئے دونوں آپس میں قریبی رشتہ دار بتائے جاتے ہیں پولیس تھانہ بارہ میل نے ٹرالر قبضہ میں لے کر کاروائی شروع کردی۔