شر پسند کفار سے پیسے لیکر پاکستان میں فساد برپا کر رہے ہیں: نثار

شر پسند کفار سے پیسے لیکر پاکستان میں فساد برپا کر رہے ہیں: نثار

پشاور: اسکاوٹ ٹریننگ اکیڈمی ورسک میں فرنٹیئر کور کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا ایف سی کی تربیت کا معیار انتہائی اعلیٰ ہے اور آپ کی ذمے داری ہے کہ آپ اس وردی کا مان رکھیں جبکہ آپ نے غازیوں اور شہیدوں کی فورس میں نئے معیار قائم کرنے ہیں کیونکہ ایف سی ایک چھوٹی فورس نہیں اس کی سو سال سے زائد پرانی تاریخ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا فرنٹیئر کور کے نوجوانوں نے ملک سے شر و فساد کو ختم کرنا ہے کیونکہ پاکستان کا ہر سپاہی اسلام کا سپاہی ہے۔ جو اللہ کی دھرتی پر فساد کرتے ہیں وہ اللہ کے حکم کی نافرمانی کرتے ہیں اور اسلام کے نام پر شر پسند کفار سے پیسے لے کر پاکستان میں فساد برپا کر رہے ہیں لیکن فرنٹیئر کور کے جوانوں نے ان مٹھی بھر شرپسندوں سے مقابلہ کرنا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا شجاعت، بہادری اور حب الوطنی کی نئی مثال آپ نے قائم کرنی ہے کیونکہ اتحاد اور اتفاق قائم رہا تو جلد اپنی منزل تک پہنچ جائیں گے اور آپ نے دہشتگردی کی جنگ میں حصہ ڈالنا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں