لیونارڈو کا گرل فرینڈ سے لا تعلقی کا اعلان

لیونارڈو کا گرل فرینڈ سے لا تعلقی کا اعلان

لاس اینجلس:لیونارڈو کا نام آئے اور کوئی خاتون اپنا دل نہ تھامے یہ نا ممکن سا نظر آتا ہے .اپنی دلکش شخصیت کی بدولت لیونارڈو ہر دلعزیز ہیں اور اگر بات کی جائے ان کے کرئیر کی تو اس میں بھی انہوں نے کمال شہرت پائی اور اپنی اداکارانہ صلاحیتوں سے سب کے دل موہ لیے ۔لیونارڈو اس وقت سے ہر فلم بین کے دل پر راج کرتے ہیں جب سے وہ مشہور زمانہ ’ٹائی ٹینک‘ کے ہیرو بنے اور یہ لازوال کردار ان کو امر کر گیا ۔لیکن اگر بات کی جائے ان کی ذاتی زندگی کی تو کافی داو پیچ نظر آتے ہیں  اور اب خبریں یہ سامنے آرہی ہیں کہ معروف ہالی ووڈ اداکار اورآسکر ایوارڈ یافتہ لیونارڈو ڈی کیپریو نے اپنی گرل فرینڈ سے راہیں جدا کرلیں۔


تفصیلات کے مطابق ایک سال پہلے ہی دوستی کے بندھن میں بندھنے والی جوڑی لیونارڈو اور ان کی ڈینش گرل فرینڈ نینا ایگڈل نے الگ ہونے اور ایک دوسرے کے ساتھ باہمی رضامندی کے ساتھ تعلقات ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں چاہتے ہیں کہ وہ اب بھی دوست رہیں مگر دوستی کے علاوہ کوئی بھی تعلق نہیں رکھنا چاہتے۔شہرہ آفا ق فلم ٹائی ٹینک سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے اداکار اور ان کی گرل فرینڈ کے درمیان چند روز قبل ہی بریک اپ ہوا ہے اور ان کو آخری دفعہ اپریل میں ایک دوسرے کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔واضح رہے کہ لیونارڈو اپنے معاشقوں کی وجہ سے بھی خاصی شہرت رکھتے ہیں اور اس سے قبل وہ ایمابنٹن،جسیل اور باررافیلی کے عشق میں بھی مبتلا رہ چکے ہیں۔