کیا کٹی پیری کا نیا گانا ’سوش سوش‘ٹیلر سوفٹ کے لیے کوئی خفیہ پیغام ہے؟

کیا کٹی پیری کا نیا گانا ’سوش سوش‘ٹیلر سوفٹ کے لیے کوئی خفیہ پیغام ہے؟

نیو یارک:ہالی ووڈ میں ایسے ستارے پائے جاتے ہیں جو اپنی مثال آپ ہیں اور ان میں آگے بڑھنے کی دوڑ لگی رہتی ہے اور اگر بات کی جائے خواتین ستاروں کی تو ان میں یہ دوڑ اور بھی بڑھ جاتی ہے ۔معروف گلوکارہ کیٹی پیری کے نئے گانوں کے لیے ان کے دیوانے ہر وقت بے تاب رہتے ہیں اور ان ہی امیدوں کو پورا کرنے کے لیے کیٹی بھی خوب محنت کرتی ہیں اسی محنت کا نتیجہ ہے حال ہی میں ریلیز ہوا ان کا گانا ’سوش سوش‘ جو کافی مقبول ہو رہا ہے۔

لیکن سوالات یہ اٹھائے جارہے ہیں کہ کیا یہ گانا ٹیلر کے لیے کوئی خفیہ پیغام ہے؟ایسا اس لیے کہا جا رہا ہے کہ جب 2014میں ٹیلر کا گانا ’بیڈ بلڈ‘ ریلیز ہوا تو اس کے بارے میں کہا گیا کہ یہ گانا انہوں نے کیٹی پر طنز کیا ہے لیکن ٹیلر کی جانب سے اس بار میں کوئی بیان سامنے نہ آیا۔لیکن جب ستمبر2014میں ایک انٹرویو کے دوران ان سے اس بار ے استفسار کیا گیا تو انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ یہ گانا ایک خاتون آرٹسٹ کے بارے میں ہی ہے۔ایک میگزین انٹرویو کے دوران ٹیلر کا کہنا تھا کہ ’مجھے حیرانگی ہوتی ہے یہ سوچ کر کہ کیا ہم(ٹیلر اور کیٹی) کبھی دوست تھے؟‘ ۔انہوں نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ’لیکن بہت دفعہ ایسا ہوا کہ کسی ایوارڈ شو میں یا کسی بھی ایونٹ کے موقع پر کیٹی میرے پاس آتیں اور میرے کان میں ایسے کوئی بات کرتیں جیسے ہم کوئی بہت گہرے دوست ہوں ۔مجھے ایسا بالکل اچھا نہیں لگتا تھا کیا اس طرح وہ میری بے عزتی کرنا چاہتی تھیں؟مجے کبھی سمجھ نہیں آیا‘۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں خواتین فنکاروں میں کبھی نہیں بنی اور ہمیشہ ایک دوسرے کے حوالے سے متنازعات کی زد میں رہتی ہٰیں ۔واضح رہے کہ کیٹی کا مشہور گانا ’فورتھ آف جولائی ‘ ان کو شہرت کی بلندیوں پر لے گیا ۔دونوں گلوکارائیں ہی امریکہ سے تعلق رکھتی ہیں لیکن ہمیشہ ایک دوسرے کی رقیب رہی ہیں۔