سعودی عرب نے ذاکر نائیک کوشہریت دیدی

 سعودی عرب نے ذاکر نائیک کوشہریت دیدی

ریاض:سعودی عرب نے معروف بھارتی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کو شہریت دیدی ،بھارت سے تعلق رکھنے والے51 سالہ مذہبی سکالرذاکر نائیک کو سعودی شاہ سلمان کی خصوصی مداخلت پر شہریت دی گئی ،اماراتی میڈیا کے مطابق انہیں شہریت دینے کا مقصد انٹرپول کے ہاتھوں گرفتاری سے بچانا ہے۔

ذاکر نائیک پر بھارت میں مقدمات درج تھے اور ان پر الزام تھا کہ انہیں نے نوجوانوں کو جہاد اور دہشت گردی پر اکسا یا تھا ۔بھارتی حکومت نے ان کی تنظیم اسلامک ریسرچ فاونڈیشن پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔

نریندر مودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد بھارت میں انتہا پسندی میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا،اقلیتوں کو نشانہ بنانا اور انکی املاک کو نشانہ بنایا بھارتی انتہاٌپسندوں کا پسنددیدہ مشغلہ بن چکا ہے۔

یاد رہے بھارتی حکومت نے ڈاکٹر ذاکر نائیک پر بے بنیاد الزامات لگا کر ان کے خلاف تحقیات کا آغاز کر دیا تھا جس کے بعد ڈاکٹر صاحب نے بھار چھوڑ دیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

 ہے