امریکہ نوازشریف اورٹرمپ کے درمیان مختصرملاقات کا خواہاں

امریکہ نوازشریف اورٹرمپ کے درمیان مختصرملاقات کا خواہاں

واشنگٹن:امریکا کے سفارتی ذرائع خیال ظاہر کرتے ہیں کہ متعدد سربراہان مملکت کی موجودگی میں ٹرمپ کی کسی سے علیحدہ ملاقات ممکن نہیں تاہم امریکا اس کوشش میں ہے کہ نواز شریف اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان مختصر ملاقات ہوسکے۔ خیال رہے ڈونلڈ ٹرمپ آج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے سے بات چیت میں امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ حکام نے ملاقات سے متعلق کسی قسم کی معلومات نہ ہونے کا اشارہ دیا جبکہ پاکستانی سفارت خانے کے مطابق یہ معاملہ اسلام آباد میں دیکھا جارہا ہے اور انہیں اس بارے کچھ پتہ نہیں۔

یاد رہے امریکی صدر نے اپنے پہلے غیر  ملکی دورے کا آغاز سعودی عرب سے کیا ہے جہاں  وہ اسلامی ممالک کی سربراہی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گئے۔ پاکستان وزیر اعظم نواز شریف بھی کانفرنس میں شرکت کے لیے کل سعودی عرب جائیں گئے۔ ٹرمپ نواز ملاقات متوقع ہے اگر یہ ملاقات ہوئی یہ دونوں راہنماں کے درمیان پہلی باضابطہ ملاقات ہو گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں