فلم ’مہر النساء وی لب یو‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا

فلم ’مہر النساء وی لب یو‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا

 فلم ’مہر النساء وی لب یو‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا

کراچی: یاسر نواز کی ہدایتکاری  میں بننے والی فلم ’مہر النساءوی لب یو‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے .فلم کہ ٹریلر کو دیکھ کر  لگتا ہے کہ فلم روایتی خاندانی جھگڑے، رومانویت اور مار دھاڑ سے بھرپور ہے ۔ فلم میں اداکارہ ثنا جاوید انتہائی خوبصورت انداز میں نظر آئیں گی  اکارہ اس فلم میں   اداکاری کے بھی زبردست جوہر دکھائے گی۔

رومانویت، ڈرامہ اور ایکشن پر مبنی اس فلم کی کاسٹ میں دانش تیمور، ثناءجاوید، جاوید شیخ ، نیئر اعجاز اور قوی خان بھی مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔  ثنا جاوید کی یہ پہلی فلم ہے، اس فلم کی  کہانی یاسر نواز نے لکھی ہے جنہوں نے فلم کی ہدایت کاری بھی کی ہے،فلم ’مہرالنساء وی لب یو‘عیدالفطر پر ریلیز کی جائے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں