چھکوں کے بادشاہ کرس گیل کچرا اٹھانے کے ماضی پر اشکبار

چھکوں کے بادشاہ کرس گیل کچرا اٹھانے کے ماضی پر اشکبار

جمیکا:ویسٹ انڈین کے و سابق کپتان وجارح مزاج بیٹسمین کر س گیل نے اپنی زندگی کی تلخیوں سے پردہ اٹھا دیا۔کرس گیل کا کہنا تھا کہ ابتدائی زندگی غربت میں گزری ،کئی بار کھانا کھانے کیلئے چوری بھی کی ۔میں اپنی ضروریات پوری کرنے کے لیے سڑکوں سے خالی بوتلیں اور کچرا اٹھایا کرتا تھا۔اپنے ایک انٹر ویو میں کرس گیل کا کہنا تھا کہ ا بتدائی زندگی میں بہت غربت دیکھی۔

سکول کی فیس ادا کرنے کے لیے میرے والدین کے پاس رقم نہیں ہوتی تھی اور میں اپنی ضروریات پوری کرنے کے لیے سڑکوں سے خالی بوتلیں اور کچرا اٹھایا کرتا تھا ۔انہوں نے بتایا کہ میں نے کئی بار کھانا کھانے کیلئے چوری بھی کی ،اگر کرکٹ نہ کھیلتا تو آج بھی سڑکوں پر زندگی گزار رہاہوتا،زندگی کے حالات بتاتے ہوئے کرس گیل اشکبار ہوگئے ۔

کرس گیل کا کہناہے کہ اگر میں کرکٹ میں نا آتا توآج بھی سڑکوں پر زندگی گزار رہاہوتا۔ ان کا مزید کہناتھا کہ وہ کرکٹ کی وجہ سے آج یہاں ہیں۔واضح رہے کرس گیل کرکٹ کے تینوں فارمیٹ (ٹیسٹ ، ون ڈے ، اور ٹی 20 )میں جو شہرت رکھتے ہیں وہ کسی کو نصیب نہیں ہو سکی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں