ارمینا خان کو لندن میں بہترین اداکاری پر ایوارڈ سے نوازا جائے گا

ارمینا رانا خان کو کل سینٹرل لندن میں منعقدہ ایسٹرن آئی آرٹس کلچرل اینڈ تھیٹر ایوارڈ (ACTAA) سے نوازا جائے گا

 ارمینا خان کو لندن میں بہترین اداکاری پر ایوارڈ سے نوازا جائے گا

کراچی:ٹی وی ڈراموں اورفلموں  سے شہرت حاصل کرنے والی معروف اداکارہ ارمینا خان کو کل سینٹرل لندن میں منعقد  ہونے والی ایوارڈز  کی تقریب میں بہترین فلم اداکارہ کا ایوارڈ دیا جائیگا۔


ارمینا رانا خان نے لندن  میں  گفتگو کرتے ہوئے کہا  کہ  پاکستانی فلموں میں سے فلم ’’بن روئے‘‘اور ’’جانان‘‘میں  میری اداکاری کو بے حد پسند کیا گیا۔

انہوں نے فلموں  کے ساتھ ساتھ  پاکستانی ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دِکھائے ہیں۔ان کے  زیادہ  پسند کیے جانے والے ڈراموں میں شب آرزو، محبت اب نہیں ہوگی، عشق پرست اور رسمِ دنیا شامل ہیں۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ رواں برس ان کی فلم یلغار بھی ریلیز ہونے والی  ہے ۔اور  پاکستان سے سچی محبت کی وجہ سے انہوں نے آئی ایس پی آر کی فلم ’’یلغار‘‘ میں کام کرنے کا معاوضہ نہیں لیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

نیوویب ڈیسک< News Source