اداکارہ میرا رمضان شو کی میزبانی کریں گی

میرا اور مفتی عبدالقوی کا رمضان شو کرنے کا فیصلہ

 اداکارہ میرا رمضان شو کی میزبانی کریں گی

لاہور :   اداکارہ میرا  ٹی  وی شو   کی میزبانی کریں گی اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ  یہ کوئی عام شو نہیں بلکہ رمضان شو ہے۔

 اس شو  میں ان کا ساتھ دینے کیلئے مفتی عبدالقوی بھی موجود  ہوں گے جنہیں مرحومہ قندیل بلوچ کے قتل کے مقدمے کو لے کر  خاصی شہرت ملی۔ اگرچہ مفتی عبدالقوی اس سے پہلے اپنے ”فتوؤں“ کے باعث شہرت حاصل کر چکے تھے تاہم قندیل بلوچ کیساتھ سامنے آنے والی تصاویر نے تو ان کی شہرت کو ”چار چاند“ لگا دئیے۔

 یہ دیکھنا باقی ہے  کہ عوام کو یہ شو  کتنا پسند آتا ہے۔ اس سے قبل وینا ملک نے بھی رمضان شو شروع کیا تھا جو عوام کی جانب سے ملنے والی شکایات کے باعث صرف 4 روز بعد ہی بند کر دیا گیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں