امریکی صدر ٹرمپ کی مقبولیت کم ترین سطح پرآگئی

امریکی صدر ٹرمپ کی مقبولیت کم ترین سطح پرآگئی

واشنگٹن:  امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عوامی مقبولیت کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

عالمی میڈیا نے حالیہ عوامی جائزہ سروے کے مطابق صدر ٹرمپ کوکارکردگی کی بناءپر پسند کرنے والوں کی تعداد 38 فی صد جب کہ ناپسند کرنے والوں کی تعداد 56 فی صد ہے جبکہ 6 فی صدر رائے دہندگان نے ملے جلے جذبات کا اظہار کیا ہے۔

جائزے سے ظاہر ہوا ہے کہ امریکی عوام میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت جنوری میں اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد سے اپنی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔یہ سروے 14 سے 18 مئی کے عرصے میں کیا گیا۔ اس دوران دو ہزار لوگوں سے انٹرویوز کیے گئے۔

پچھلے ہفتے کے سروے میں ری پبلیکنز میں مسٹر ٹرمپ کی غیر مقبولیت 16 فی صد تھی جو اس ہفتے بڑھ کر 23 فی صد ہو گئی۔

مصنف کے بارے میں