صومالیہ میں الشباب نے دو افراد کو ہاتھ کاٹنے کی سزا دے دی

صومالیہ میں الشباب نے دو افراد کو ہاتھ کاٹنے کی سزا دے دی

موغادیشو :  صومالیہ کے انتہا پسند گروپ الشباب نے چوری کے الزام پر دو افراد کے دائیں ہاتھ کاٹ دیے۔

ہفتہ کو ذرائع ابلاغ کے مطابق القاعدہ سے منسلک اس گروپ نے کہا ہے کہ انہیں ایک دکان سے تقریباً 500 ڈالر مالیت کا سامان چوری کرنے پر شرعی عدالت کے فیصلے کے تحت سزا دی گئی ہے۔دونوں افراد نے صومالیہ کے جنوبی علاقے باکول کے قصبے تیے گلو میں چوری کرنے کا اعتراف کیا۔

باکول کے گورنر معلم گیدو نے صحافیوں کو بتایا کہ عدالت نے انہیں رقم لوٹانے کا حکم دیا تھا۔الشباب گروپ صومالیہ کی مرکزی حکومت کا تختہ الٹ کر وہاں اسلامی شریعت کے نفاذ کے لیے لڑ رہا ہے۔جن علاقوں پر اس کا قبضہ ہے وہاں چوری سے لے کر جاسوسی تک پر مبنی الزامات کی مختصر عدالتی سماعت کے بعد لوگوں کو قتل، کوڑے مارنے، اور جسم کا کوئی حصہ کاٹ کر الگ کرنے کی سزائیں دی جاتی ہیں۔

مصنف کے بارے میں