باکسر عامر خان نے پاکستان میں سماجی کام شروع کرنے کا عندیہ دیدیا

باکسر عامر خان نے پاکستان میں سماجی کام شروع کرنے کا عندیہ دیدیا

لاہور: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ پاکستان آ کر ہمیشہ خوشی ہوتی ہے۔نیوٹرل آدمی ہوں اگر چاہیں تو مریم نواز کو بھی باکسنگ سکھانے کیلئے تیار ہوں۔ پاکستان میں بھی ہسپتال اور فلاحی ادارے بنانے کا ارادہ رکھتا ہوں۔بختاور بھٹو میری اہلیہ کی دوست ہیں ، ان کی خواہش پر باکسنگ سکھانا شروع کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے لاہور میں داتا دربار پر حاضری دی اور مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ پاکستان آ کر ہمیشہ خوشی ہوتی ہے ، میں بھرپور کوشش کر رہا ہوں کہ برطانیہ کی طرح پاکستان میں سماجی کاموں کا آغاز کروں۔انھوں نے کہا کہ پاکستان میں بھی ہسپتال اور فلاحی ادارے بنانے کا ارادہ رکھتا ہوں .

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ بختاور بھٹو میری اہلیہ کی دوست ہیں ، ان کی خواہش پر ان کو باکسنگ سکھانا شروع کی۔عامر خان نے مزید کہا کہ بختاور بھٹو کو باکسنگ کا شوق ہے اور وہ باکسنگ سیکھنا چاہتی ہے جبکہ ان کی خواہش اور شوق پر باکسنگ کے گر سکھائے۔صحافی کے سوال پر مسکراتے ہوئے عامر خان نے جواب دیا کہ اگر چاہیں تو مریم نواز کو بھی باکسنگ سکھانے کیلئے تیار ہوں۔پاکستانی نژاد برطانوی باکسر نے کہا کہ اگر مریم نواز بھی باکسنگ سیکھنا چاہیں تو وہ انہیں ٹریننگ دینے کے لیے تیار ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں