سعودی عرب نے ڈونلڈ ٹرمپ کے دورے کی کوریج کیلئے اسرائیلی صحافیوں کو ویزہ دینے سے انکار کر دیا

 سعودی عرب نے ڈونلڈ ٹرمپ کے دورے کی کوریج کیلئے اسرائیلی صحافیوں کو ویزہ دینے سے انکار کر دیا

جدہ: سعودی عرب نے اسرائیلی صحافیوں کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورے کی کوریج کے لئے ویزے دینے سے انکار کردیا ۔اسرائیلی میڈیا سے تعلق رکھنے والے متعدد صحافیوں اور رپورٹرز نے بتایا ہے کہ وائٹ ہاؤس کی اجازت کے باوجود سعودی حکومت نے انہیں ویزے جاری کرنے کی درخواستوں کو مسترد کردیا ۔ان صحافیوں میں اسرائیلی اخبار یدیعوت احرنوت کے اورلے ازولئے، چینل 10 کے گیل تامارے ان کے علاوہ اسرائیلی نیوز چینل آئی 24نیوز کے ڈان راویف ہیں۔جبکہ یہ صحافی امریکی شہریت بھی رکھتے ہیں۔

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ان دنوں سعودی عرب  کے دو روزہ دورے پر ہیں ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہمراہ  ان کی  اہلیہ میلانیا ٹرمپ اور بیٹی ایونکا بھی ہیں ۔ شاہ خالد انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر سعودی فرمانروا شاہ سلیمان بن عبد اللہ اور اعلیٰ سعودی حکام نے امریکی صدر کا استقبال کیا .بعد ازاں امریکی صدر اور سعودی فرمانروا کے درمیان تفصیلی ملاقات ہوئی .جبکہ شاہ سلیمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شاہی محل میں ظہرانہ دیا جبکہ اس موقع پر امریکی صدر کو ملک کے اعلیٰ ترین سول اعزاز سے نوازا .امریکی صدر کل عالمی اسلامی سربراہی کانفرنس سے خطاب کریں گے.

اورلے ازولئے نے مزید بتایا کہ انہیں 2007 میں سابق صدر جارج بش کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر اپنے اسرائیلی اخبار کی نمائندگی کی اجازت دی گئی تھی.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں