سری دیوی کے سوتیلے بیٹے ارجن کپور نے ان سے لاتعلقی کا اعلان کردیا

سری دیوی کے سوتیلے بیٹے ارجن کپور نے ان سے کسی قسم کے رشتے سے لاتعلقی کا اعلان کردیا

سری دیوی کے سوتیلے بیٹے ارجن کپور نے ان سے لاتعلقی کا اعلان کردیا

ممبئی: بالی ووڈ اسٹار ارجن کپور معروف فلمساز بونی کپور کی پہلی اہلیہ مونا شورے کے بڑے بیٹے ہیں، بونی کپور نے 1996 میں  اپنی پہلی اہلیہ کو طلاق دے کر سری دیوی سے شادی کی تھی اسی وجہ سے  ارجن کپور کے  اپنی سوتیلی والدہ سری دیوی کے ساتھ  تعلقات  کبھی ٹھیک  نہیں رہے۔ ارجن کپور نےاس حوالے  سے کھل کر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

ارجن کپور کا فلم ’’ہاف گرل فرینڈ‘‘ کی نمائش کے حوالے سے انٹرویو میں ماں سے متعلق کیے گئے  سوال پر کہنا تھا کہ میری سری دیوی یا ان کی بیٹیوں جھانوی اور خوشی سے کم ہی ملاقات ہوتی ہے اور ہم نے کبھی ایک ساتھ وقت نہیں گزارا ہے لہٰذا ایسے میں ہمارے درمیان کسی قسم کے رشتے کا وجود ہی نہیں ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں