یہ عادت آپ کی آنکھوں کی بینائی بہتر بنا سکتی ہے

سانتا باربرا: ورزش جہاں آپ کو سینکڑوں بیماریوں سے دور رکھتی ہے تو وہی ورزش کے حوالے سے نئی تحقیق نے کروڑوں دلوں میں نئی امید روشن کر دی ہے ، ماہرین کا کہنا ہے کہ ورزش آپ کی آنکھوں کی بصارت کے لیے بہترین ہے۔

یہ عادت آپ کی آنکھوں کی بینائی بہتر بنا سکتی ہے

سانتا باربرا: ورزش جہاں آپ کو سینکڑوں بیماریوں سے دور رکھتی ہے تو وہی ورزش کے حوالے سے نئی تحقیق نے کروڑوں دلوں میں نئی امید روشن کر دی ہے ، ماہرین کا کہنا ہے کہ ورزش آپ کی آنکھوں کی بینائی کے لیے بہترین ہے۔
یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے سائنسدانوں کی جانب سے حال ہی میں چوہوں اور دیگر جانوروں پر ایک تحقیق کی گئی جس سے یہ تنائج سامنے آئے کہ جسمانی سرگرمی کے دوران ان کے دماغ کے بصری حصے میں نیورونز پہنچنے کا سلسلہ بڑھ جاتا ہے جو کہ اچھی نظر کے انتہائی مفید ہے۔ اس کے لیے ماہرین نے ایک تجربہ وضع کیا جس میں انسانی رویوں اور نیورل امیجنگ کے درمیان تعلق کو نوٹ کیا گیا۔ اس میں دیکھا گیا کہ جسمانی ورزش سے سے انسانی بصارت سے وابستہ دماغی افعال پر کیا اثر پڑتا ہے۔ اس میں دیکھا گیا کہ ہلکی ورزش بصری قشر ( وڑول کورٹیکس) پر اچھا اثر ڈالتی ہے اوریہ وہ جگہ ہے جو ہمیں کسی منظر دیکھنے کے قابل بناتی ہے۔