سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی ، بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی ، بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

کوئٹہ:پاک سر زمین سے فسادیوں کاصفایا کرنے کےلیے آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے ۔سکیورٹی فورسز نے کوئٹہ اور پشاور میں تخریب کاری کے بڑے منصوبے ناکام بنادئیے.

 آئی ایس پی آر کے مطابق ملک بھر میں جاری آپریشن ’’ردالفساد‘‘ کے تحت سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے کوئٹہ کے نواحی علاقے گاہی خان چوک میں سرچ آپریشن کے دوران زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ و گولہ بارودبر آمد کر لیا جس میں5دیسی ساختہ آئی ای ڈیز، 1 آر پی جی سیون ، 503 دستی بم، دو رائفلز 22 عدد آر پی جی سیون گولے، 19 فیوزمختلف ساخت کے ہزاروں راؤنڈز اور دیگر تخریبی مواد بھی شامل ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کا شہر میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنایا۔سیکیورٹی فورسز کی جانب سے برآمد کیے جانے والے بموں اور اور دیگر اسلحے کو ناکارہ بنانے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کیا گیا تھا۔