کلبھوشن کیس میں ثابت ہو گیا  کہ پاکستان میں دہشت گردی کون کروا رہا ہے، عبدالباسط 

کلبھوشن کیس میں ثابت ہو گیا  کہ پاکستان میں دہشت گردی کون کروا رہا ہے، عبدالباسط 

نئی دہلی: بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط نے کہا ہے کہ ابھی حالات مذاکرات کےلئے سازگار نہیں تاہم پاکستان بھارت کو بالآخر مذاکرات کی میز پر آناہوگا۔

پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے بھارتی صحافیوں سے انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان ذمہ دارملک ہے اور قومی سلامتی کے امور اور عارضی فوائد کیلئے اصولوں پر سمجھوتا نہیں کرےگا۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ بھارت 2009 کے شرم الشیخ بیان پر واپس آئے، کلبھوشن تک قونصلررسائی اور اس کے خاندان کو ویزا دینے کے معاملے کا میرٹ پرفیصلہ کیا جائے گا۔

عبدالباسط نے بتایا کہ کلبھوشن کے معاملے پر پاکستان کا موقف مضبوط گراﺅنڈ پر قائم ہے، کلبھوشن کیس میں ثابت ہو گیا  کہ پاکستان میں دہشت گردی میں بیرونی ہاتھ شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ پٹھان کوٹ واقعے کی تحقیقات میں بغیر تعاون کے نتیجہ حاصل نہیں کرسکتے، جون میں شنگھائی کانفرنس میں نواز مودی ملاقات کی دونوں ممالک کی جانب سے تاحال کوئی تجویز نہیں ہے۔

انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال اور بھارت کی جانب سے پیش کردہ شرائط مذکرات کے لیے سازگار نہیں۔

مصنف کے بارے میں