سری دیوی نے اپنی بیٹیوں کی سیلفیاں بند کروادیں

ممبئی : مایہ ناز بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی اپنی بیٹیوں کی پرورش میں خصوصی دلچسپی لے رہی ہیں۔ ان کو میڈیا کی نظروں سے بچا کر رکھا لیکن پھر بھی وقتاً فوقتاً ان کی تصاویر اور ویڈیو منظر عام پر آنے لگی، جس کے بعد اب انہوں نے اپنے بیٹیوںکی سلیفیوں پر پابندی عائد کر دی۔

سری دیوی نے اپنی بیٹیوں کی سیلفیاں بند کروادیں

ممبئی : مایہ ناز بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی اپنی بیٹیوں کی پرورش میں خصوصی دلچسپی لے رہی ہیں۔ ان کو میڈیا کی نظروں سے بچا کر رکھا لیکن پھر بھی وقتاً فوقتاً ان کی تصاویر اور ویڈیو منظر عام پر آنے لگی، جس کے بعد اب انہوں نے اپنی   بیٹیوں کی سلیفیوں پر پابندی عائد کر دی۔
گزشتہ دنوں انسٹا گرام پر ان دو بہنوں کی سیلفی نے دھوم مچا دی تھی۔ دونوں کو مختلف لڑکوں کے ساتھ جو کہ ان کے کالج کے دوست ہیں سیلفی میں دیکھا گیا تھا۔ یہ تصاویر میڈیا میں آنے پر سری دیوی پریشان ہوگئی ہے اور اس نے اپنی بیٹیوں کی سیلفی پر پابندی لگا دی ہے ان تصاویر کی وجہ سے یہ افواہیں گشت کررہی تھیں کہ جھانوی کپور جلد ہی فلموں میں آرہی ہے اور اس کو پہلا بریک کرن جوہر دیں گے۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ جھانوی کو جیکی شراف کے بیٹے ٹائیگر شراف کے مقابل سائن کر لیا گیا ہے اور وہ اسٹوڈینٹ آف دی ایر ے سیکوئیل میں نظر آئے گی۔ تا ہم اب اطلاع آئی ہے کہ کرن جوہر‘ جھانوی کے ساتھ شاہد کپور کے بھائی ایشانت کو متعارف کروانا چاہتے ہیں۔