سعودی عرب نے امریکی صدر ٹرمپ کو اعلٰی ترین شہری اعزاز سے نواز دیا‎

سعودی عرب نے امریکی صدر ٹرمپ کو اعلٰی ترین شہری اعزاز سے نواز دیا‎

ریاض: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سعودی عرب کے سب سے اعلٰی شہری اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

سعودی حکام کے مطابق باہمی روابط کو مضبوط کرنے اور دنیا میں امن و استحکام کی کوششوں کے اعتراف میں ٹرمپ کو شاہ عبدالعزیز میڈل دیا گیا۔ دونوں ممالک کے مابین چھ ارب ڈالر کا ایک عسکری معاہدہ بھی طے پایا ہے، جس کے تحت ڈیڑھ سو بلیک ہاک ہیلی کاپٹروں کو جوڑنے کا کام سعودی عرب میں کیا جائے گا۔ ٹرمپ آج ہی اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر سعودی عرب پہنچے تھے۔

دوسری طرف وائٹ ہاو س کے وکیلوں نے امریکی صدر ٹرمپ کے ممکنہ مواخذے کے ضوابط کے بارے میں تحقیقات شروع کر دی ہیں، ان تحقیقات کا مقصد ٹرمپ کے مواخذے اور اقتدار سے ان کی معزولی کو روکنا ہے۔ وائٹ ہاو س کے وکیلوں نے دعوی کیا ہے کہ ٹرمپ کو کانگریس کے ریپبلکن اراکین کی حمایت حاصل ہے اوران کا مواخذہ ممکن نہیں ہے، تاہم ریپبلکن پارٹی کے بعض اراکین نے ٹرمپ کے مواخذے کی خبر دی ہے۔

 امریکہ کے صدارتی انتخابات کے دوران ٹرمپ کی انتخابی مہم چلانے والوں کا روس کے ساتھ رابطہ، ٹرمپ کے ہاتھوں امریکہ کی فیڈرل پولیس کے سربراہ جیمزکومی کی معزولی اور روسی وزیرخارجہ سے ٹرمپ کی ملاقات کے دوران خفیہ اطلاعات کے تبادلے کا انکشاف، وائٹ ہاوس کے لئے بحران میں تبدیل ہو گیا ہے اور یہ موضوعات، تحقیقات شروع ہونے اور ٹرمپ کے مواخذے کا موضوع سامنے آنے کا باعث بنا ہے۔

مصنف کے بارے میں