سنجے دت پر بننے والی فلم کی ٹیم نے دیا مرزا کو سنجے دت کی بیوی بنانے کا فیصلہ کرلیا

سنجے دت پر بننے والی فلم کی ٹیم نے دیا مرزا کو سنجے دت کی بیوی بنانے کا فیصلہ کرلیا

سنجے دت پر بننے والی فلم کی ٹیم نے دیا مرزا کو سنجے دت کی بیوی بنانے کا فیصلہ کرلیا

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی زندگی واقعات و حادثات سےبھری پڑی  ہے،  اسی طرح ان کی زندگی پر مبنی  فلم بھی ابھی سے ہی خبروں اور دلچسپ واقعات کی زینت بنی پڑی ہے۔ فلم  میں کھل نائیک ہیرو کا کردار رنبیر کپورادا نظر آئیں گے۔ فلم ساز راج کمار ہرانی نے سنجے دت کی بیوی منائتا دت کا کردار ادا کرنے کے لیے ایک نئی اور غیر معروف اداکارہ کو منتخب کرلیا تھا۔

اس فلم میں سنجے دت بننے والے رنبیر کپور کے لیے سونم کپور اور انوشکا شرما جیسی اداکاراؤں کے ناموں پر بھی غور کیا گیا، لیکن اس  فلم کی ٹیم نے دیا مرزا کو سنجے دت کی بیوی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ دیا مرزا نے فلم کے کچھ مناظر ریکارڈ کرانے کے لیے شوٹنگ بھی شیڈول تیار کرلیا۔فلم ٹیم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ  دیا مرزا کو سنجے دت کی بیوی میانتا دت سے مشابہت کی وجہ سے منتخب کیا گیا۔