صبا قمر کی بالی ووڈ فلم ”ہندی میڈیم“ فلاپ ہو گئی

ممبئی: پاکستانی شوبز میں اپنی اداکاری سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اداکارہ صباقمر کی پہلی بالی ووڈ فلم ”ہندی میڈیم“ باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑنے میں ناکام ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق صبا قمر کی پہلی بالی ووڈ فلم”ہندی میڈیم“ اور شردھاکپور کی فلم”ہاف گرل فرینڈ“ ایک ساتھ نمائش کے لیے پیش کی گئیں، صبا قمر کی فلم پہلے روز باکس آفس پر کوئی خاطر خواکمائی نہیں کرسکی اور شردھا کی فلم”ہاف گرل فرینڈ“ نے باکس ا?فس پر اسے مات دے دی۔عرفان خان اورصباقمر کی فلم 2 بھارتی ریاستوں میں ٹیکس فری ہونے کے باوجود فلم بینوں کی توجہ نہ حاصل کرسکی اور فلم نے پہلے روزصرف 2 کروڑ81 لاکھ کی کمائی کی،اس کے مدمقابل فلم”ہاف گرل فرینڈ“نے پہلے روز 10 کروڑ 27 لاکھ کا بزنس کیا۔