متنازع کشن گنگا ڈیم کا افتتاح،پاکستان کا عالمی بینک سے رجوع کرنے کافیصلہ

متنازع کشن گنگا ڈیم کا افتتاح،پاکستان کا عالمی بینک سے رجوع کرنے کافیصلہ
کیپشن: پاکستان کی جانب سے متنازع ڈیم پر بھارت کو کئی تجاویز دی گئیں،اعزاز چودھری۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد:نریندر مودی نے پاکستانی پانی پر ڈاکہ مارتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں کشن گنگا پاور پلانٹ کا افتتاح کیا تو پاکستان نے بھرپور احتجاج کرتے ہوئے اس معاملے پر عالمی بینک سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مودی نے پاکستانی پانی پر ڈاکا مارتے ہوئے کشن گنگا پاور پلانٹ کا افتتاح کر دیا

ذرائع کے مطابق امریکہ میں تعینات پاکستان سفیر اعزاز چودھری نے کہا واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ عالمی بینک کے صدر سے سندھ طاس معاہدے،کشن گنگا اور رتلے سمیت دیگر بھارتی منصوبوں کا معاملہ اٹھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، بھارتی بلااشتعال فائرنگ کے واقعات کی مذمت

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی جانب سے متنازع ڈیم پر بھارت کو کئی تجاویز دی گئیں لیکن پڑوسی ملک نے یکطرفہ طور پر منصوبوں پر کام جاری رکھا جب کہ بھارت کو بتایا گیا تھا کہ ڈیم کا ڈیزائن تبدیل کردیں جس کے بعد سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:فہمیدہ مرزا کا آزاد حیثیت میں الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ

یاد رہے کہ پاکستان کے شدید احتجاج اور اعتراضات کے باوجود بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے گزشتہ روز متنازع کشن گنگا ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کا افتتاح کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:آصف زرداری نے نگران وزیر اعظم کیلئے فاٹا کے انجنئیر شوکت اللہ کا نام تجویز کر دیا
پاکستانی سفیر نے کہا کہ معاہدے کی حفاظت کے لیے عالمی بینک کے صدر سے بات کریں گے اور انہیں بتائیں گے کہ بھارت کی جانب سے معاہدوں کی پاسداری نہ کرنا غلط بات ہوگی۔ اعزاز چودھری کا کہنا تھا کہ امریکی سفارتخانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی پر پاکستان کو تحفظات ہیں۔

خیال رہے کہ نریندر مودی کی آمد کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں شدید احتجاج کیا گیا اور وادی میں ہڑتال رہی جب کہ شہریوں نے فضا میں سیاہ غبارے چھوڑ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں