لاہور میں خودکش بمبار داخل،حساس اداروں نے سکیورٹی الرٹ جاری کردیا

لاہور میں خودکش بمبار داخل،حساس اداروں نے سکیورٹی الرٹ جاری کردیا
کیپشن: دہشت گرد حساس عمارتوں، غیرملکی باشندوں اور سرکاری افسران کو نشانہ بنا سکتے ہیں...فائل فوٹو

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہو رمیں خود کش بمبار کے داخلے کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے سکیورتی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت نے پاکستان میں تعینات رہنے والی اپنی ہی سفارت کار کو ’جاسوس‘ قرار دے دیا

تفصیلات کے مطابق حساس اداروں نے خبر دار کیا ہے کہ لاہور میں خودکش بمبار داخل ہوچکا ہے جوکہ کسی بھی وقت کسی بھی عمارت کو نشانہ بناسکتا ہے۔

خود کش بمبار کی اطلاح ایک مراسلے کے ذریعے دی گئی جس میں حساس اداروں نے بتایا گیا ہے کہ کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان فضل اللہ گروپ نے شہر میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی مکمل کرلی ہے اور ایک خودکش بمبار بھی لاہور میں داخل ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آصف زرداری نے نگران وزیر اعظم کیلئے فاٹا کے انجنئیر شوکت اللہ کا نام تجویز کر دیا

مراسلے میں مزید بتایا گیا کہ دہشت گرد حساس عمارتوں، غیرملکی باشندوں اور سرکاری افسران کو نشانہ بنا سکتے ہیں جبکہ متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ کسی بھی خطرے کے پیشِ نظر سکیورٹی کے سخت انتظامات کریں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں