رمضان المبارک میں جنگ بندی کی اپیل افغان طالبان نے مسترد کردی

رمضان المبارک میں جنگ بندی کی اپیل افغان طالبان نے مسترد کردی
کیپشن: اسلام کے بڑے غزوے رمضان میں ہوئے تھے جس میں جنگ بدر اور فتح مکہ شامل تھی،کمانڈر ذبیح اللہ۔۔۔فائل فوٹو

کابل:احترام رمضان المبارک میں بھی افغانستان میں جنگ کا سماں ہے اور گزشتہ دنوں کرکٹ سٹیڈیم میں دھماکے سے کئی افراد موت کی آغوش میں چلے گئے تھے ۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت نے پاکستان میں تعینات رہنے والی اپنی ہی سفارت کار کو ’جاسوس‘ قرار دے دیا

اسی سلسلے میں جب افغان طالبان سے جب رمضان کے تقدس کو پیش نظر رکھتے ہوئے جنگ بندی کی اپیل کی گئی تو انہو ں نے ڈھٹائی دکھاتے ہوئے اپیل کو مسترد کردیا اور کہا کہ ان کے جنگجو اس مبارک ماہ میں جنگی کارروائیوں میں تیزی لائیں گے۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے حوالے سے کہا ہے کہ اسلام کے بڑے غزوے رمضان میں ہوئے تھے جس میں جنگ بدر اور فتح مکہ شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں:آصف زرداری نے نگران وزیر اعظم کیلئے فاٹا کے انجنئیر شوکت اللہ کا نام تجویز کر دیا

یاد رہے کہ افغان صدر اشرف غنی، اور امریکی کمانڈر جنرل نکولسن نے اپنے الگ الگ پیغامات میں طالبان نے مبارک مہینے میں جنگ بند کرنے کی اپیل کی تھی۔ افغانستان میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نمائندے تادامیچی یاماموتونے تمام فریقوں سے رمضان میں جنگ بند کرنے کی اپیل کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:مودی نے پاکستانی پانی پر ڈاکا مارتے ہوئے کشن گنگا پاور پلانٹ کا افتتاح کر دیا

اپریل میں موسم بہار اپریشنز شروع کرنے کے بعد طالبان نے حملے تیز کئے ہیں اور روایتی پشتون اکثریتی علاقوں سے جنگ کو شمال اور مغربی علاقوں تک پھیلایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، بھارتی بلااشتعال فائرنگ کے واقعات کی مذمت
طالبان کے ترجمان نے کہا کہ  رمضان میں ہر عبادت کا ثواب زیادہ ہوتا ہے اس لئے طالبان رمضان میں جنگی کارروائیاں مزید تیز کرینگے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں