بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون کے نئے روپ سے سب حیران

بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون کے نئے روپ سے سب حیران
کیپشن: سنی لیون اپنے نئے روپ میں گھوڑے پربیٹھی بالکل ’دیوی‘ لگ رہی ہیں،تصویر بشکریہ انڈیا ٹوڈے

ممبئی:بالی ووڈ کی بولڈ اداکارہ نے اپنے نئے روپ سے سب کو حیران کرتے ہوئے میڈیا پر دھوم مچادی ہے اور یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کا کردار نبھانے کی خوب صلاحیت رکھتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت نے پاکستان میں تعینات رہنے والی اپنی ہی سفارت کار کو ’جاسوس‘ قرار دے دیا

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکارہ سنی لیون کے نئے روپ نے میڈیا میں ہلچل مچادی ہے جہاں وہ بالکل منفرد دیوی کی طرح نظرآرہی ہیں۔اداکارہ سنی لیون ان دنوں ساؤتھ انڈین فلم ’ویر مہادیوی‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، فلم کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے جس میں سنی لیون ماضی میں ادا کیے گئے دیگر کرداروں کے مقابلے بالکل منفرد نظر آرہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آصف زرداری نے نگران وزیر اعظم کیلئے فاٹا کے انجنئیر شوکت اللہ کا نام تجویز کر دیا

پوسٹرمیں دیکھا جاسکتا ہے کہ سنی لیون ایک جنگجو کے روپ میں گھوڑے پربیٹھی ہوئی ہیں جب کہ پس منظرمیں جنگ کا منظرنظرآرہا ہے۔ سنی لیون اپنے نئے روپ میں گھوڑے پربیٹھی بالکل ’دیوی‘ لگ رہی ہیں۔سنی لیون نے اپنی فلم ’ویرمہادیوی‘ کا پوسٹر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پرشیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں اپنی فلم کے پہلے پوسٹرز اپنے مداحوں کے ساتھ شیئرکرتے ہوئے بہت پرجوش ہوں۔سنی لیون فلم میں جنگجوکا کردار اداکررہی ہیں اور پہلی بار کسی فلم میں مکمل ایکشن میں نظر آئیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:مودی نے پاکستانی پانی پر ڈاکا مارتے ہوئے کشن گنگا پاور پلانٹ کا افتتاح کر دیا

a00648ed2fdf1e3c7ab9118e56eb5324

اپنے کردارکے حوالے سے بات کرتے ہوئے سنی کا کہنا تھا کہ میں نے اس طرح کا کردارپہلے کبھی ادا نہیں کیا، یہ میرے لیے چیلنجنگ تھا لیکن میں بالکل بھی خوفزدہ نہیں ہوں بلکہ میں نے اس فلم سے بہت کچھ سیکھا ہےاوربہت پرجوش ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، بھارتی بلااشتعال فائرنگ کے واقعات کی مذمت

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں بہت عرصے سے اس قسم کے کردارکی تلاش میں تھی۔سنی لیون نے کردارمیں حقیقت کا رنگ بھرنے کیلئے گھوڑا چلانے کی تربیت لینے کے ساتھ تامل زبان بھی سیکھی۔ہدایت کار وی سی وادی ویودیان کی زیر ہدایت بننے والی فلم ’ویر مہادیوی‘ کو تامل، تیلگو، ملیاہم اورہندی زبان میں ریلیز کیاجائے گا۔ فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں