سابق رکن صوبائی اسمبلی الیاس خان کا شہباز شریف سے ملاقات میں ن لیگ میں شامل ہونے کا اعلان

سابق رکن صوبائی اسمبلی الیاس خان کا شہباز شریف سے ملاقات میں ن لیگ میں شامل ہونے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور:پاکستان مسلم ن کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات میں قصور کے سابق رکن صوبائی اسمبلی الیاس خان نے ملاقات کرکے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت نے پاکستان میں تعینات رہنے والی اپنی ہی سفارت کار کو ’جاسوس‘ قرار دے دیا

ذرائع کے مطابق قصور سے منتخب ہونے والے ایم پی اے الیاس خان نے وزیراعلیٰ ہاﺅس پنجاب میں شہباز شریف سے ملاقات کرکے اپنی شمولیت کا ااعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں:آصف زرداری نے نگران وزیر اعظم کیلئے فاٹا کے انجنئیر شوکت اللہ کا نام تجویز کر دیا

اس موقع پر وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے،ہماری جماعت نے عوام کی خدمت کے ریکارڈ قائم کئے،انہوں نے کہا کہ جتنی ترقی 5 سال میں ہوئی اس کی مثال نہیں ملتی۔

یہ بھی پڑھیں:مودی نے پاکستانی پانی پر ڈاکا مارتے ہوئے کشن گنگا پاور پلانٹ کا افتتاح کر دیا

خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ نے کے بھی کئی اراکین اسمبلی و دیگر رہنما پارٹی کا خیر باد کہہ کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوچکے ہیں اور الیکشن کے اور بھی قریب آنے پر کئی اور دوسرے رہنماﺅں کے ن لیگ کو چھوڑنے کے امکانات بھی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں