امریکی ماڈل سٹیفنی ایڈم نے اپنے 7 سالہ بیٹے کے ہمراہ ہوٹل کی 25 منزل سے کود کر خودکشی کرلی

امریکی ماڈل سٹیفنی ایڈم نے اپنے 7 سالہ بیٹے کے ہمراہ ہوٹل کی 25 منزل سے کود کر خودکشی کرلی
کیپشن: ماڈل کا اپنے سابق شوہر سے بیٹے کی حوالگی کے حوالے سے تنازعہ چل رہا تھا۔۔تصویر بشکریہ نیو یارک پوسٹ

نیویارک سٹی:گھریلو حالات سے تنگ امریکی ماڈل سٹا رسٹیفنی ایڈم نے اپنے سات سالہ بیٹے کے ہمراہ ہوٹل کی 25 ویں منزل سے کود گئی جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:آصف زرداری نے نگران وزیر اعظم کیلئے فاٹا کے انجنئیر شوکت اللہ کا نام تجویز کر دیا

امریکی جریدے نیو یارک پوسٹ کے  مطابق سٹیفنی ایڈم نے اپنے سات سالہ بیٹے کے ہمراہ نیویارک کے ایک ہوٹل کے 25 ویں منزل پر واقع اپنے کمرے سے چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی۔ دونوں ماں بیٹے موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جن کی نشاندہی ایک سیاح نے کی جو ہوٹل میں قیام میں پذیر تھا۔

دونوں ماں بیٹے موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جن کی نشاندہی ایک سیاح نے کی جو ہوٹل میں قیام میں پذیر تھا۔۔۔تصویر بشکریہ نیو یارک پوسٹ

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سٹیفنی ایڈم کی بیٹے کے ہمراہ خودکشی کے بارے میں امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ ان کا اپنے سابق شوہر سے بیٹے کی حوالگی کے حوالے سے تنازعہ چل رہا تھا۔ عدالت نے انہیں بیٹے کے ہمراہ موسم گرما کی تعطیلات گزارنے کے لیے بیرون ملک سفر کرنے سے منع کردیا تھا جس پر وہ ذہنی طور پر کافی پریشان تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:مودی نے پاکستانی پانی پر ڈاکا مارتے ہوئے کشن گنگا پاور پلانٹ کا افتتاح کر دیا

 عدالت نے انہیں بیٹے کے ہمراہ موسم گرما کی تعطیلات گزارنے کے لیے بیرون ملک سفر کرنے سے منع کردیا تھا۔۔۔تصویر بشکریہ نیو یارک پوسٹ

یہ بھی پڑھیں:قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، بھارتی بلااشتعال فائرنگ کے واقعات کی مذمت

خیال رہے کہ میگزین پلے بوائے سے 1992ءمیں شہرت حاصل کرنے والی 47 سالہ ماڈل نے نیویارک میں واقع گوتھم ہوٹل میں اپنے سات سالہ بیٹے کے ہمراہ چیک ان کیا تھا جہاں انہیں 25 ویں منزل پر ایک کمرہ دے دیا گیا تھا تاہم دونوں 23 ویں منزل کی عقبی بالکونی میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔

  نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں