سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کر کے ڈرانے کی کوشش کی گئی ، ڈر کر گھر بیٹھے والا نہیں جاوید ہاشمی

سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کر کے ڈرانے کی کوشش کی گئی ، ڈر کر گھر بیٹھے والا نہیں جاوید ہاشمی
کیپشن: فوٹو: فائل

ملتان : مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنمامخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کر کے مجھے ڈرانے کی کوشش کی گئی ، انہوں نے کہا کہ مجھ پر الزام لگایا گیا کہ میری خفییہ شادیاں ہیں ، میری بیوی نے اجازت دی کہ آپکو بیٹا چاہیے آپ دوسری شادی کرلیں میں نے تب نہ کی۔اگر کی بھی ہوتی تو اعتراض میری بیوی اور بیٹیوں کو ہوتا ، میں ڈر کر گھر بیٹھنے والا نہیں ہوں ۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ ایسے ہتھکنڈے پری پول دھاندلی ہے ‘ میں عاشق رسول اور اسلام کا سپاہی ہوں ، اسلام پر کسی کی اجارہ داری نہیں ہے ، مجھے صرف نیب نے نہیں عمران خان نے بھی ”مسٹر کلین “ کا سرٹیفکیٹ دے رکھا ہے ‘ میری جنگ پاکستان کے اداروں کو مضبوط کرنے کی جنگ ہے ‘ بجٹ کے بعد باہر کے ملکوں میں رکھے اثاثے قانون کے مطابق حلال بنا دیئے گئے۔

جاوید ہاشمی نے کہا کہ حیرانگی ہے کہ مجھے کبھی غدار تو کبھی ملک دشمن کہا جا رہا ہے حالانکہ 71ءکی جنگ میں میں نے گلی گلی سے پاک فوج کیلئے چندہ جمع کیا ‘ 65ءمیں خون کی بوتلیں دیں ‘ زمانہ طالب علمی میں 4ہزار روپے کا سکالر شپ ملا تو ساری رقم پاک فوج کو دے ڈالی۔ میں اداروں اور خاص کرافواج پاکستان کا سب سے بڑا حامی ہوں ‘ افواج پاکستان کے بوٹوں کی خاک کو آنکھوں کا سرمہ سمجھتا ہوں ‘ اداروں کا احترام کرتا ہوں ، سوشل میڈیا پر میری تصاویر لگا کر پروپیگنڈ ہ کیا گیا کہ مجھے مارا گیا ‘ پی ٹی آئی نے اس پر جشن منایا کہ جو ایسا کرے گا اسے مارا پیٹا جائے گا ‘ انہیں لگا میں ڈر جاو¿ں گا ‘ اگر یہ واقعہ حقیقت بھی ہوتا تو کیا میں چپ ہو جاتا ؟

انہوں نے کہاکہ آج نوز شریف سیاست سے اس لئے آو¿ ٹ ہے کہ وہ انہیں پسند نہیں ہے، آج ملک بڑے بحران کا شکار ہے۔ بھٹو سے زیادہ کڑاوقت کسی پر نہیں آیا تھا مگر بھٹو پھر بھی ختم نہ ہوسکا۔ آج پانامہ کیس کے نام پر صرف شریف فیملی کا احتساب ہو رہا ہے۔ یہ احتساب کم اور انتقام زیادہ لگ رہا ہے۔ اس اندازا سے شریف خاندان کو کبھی سیاست سے آو¿ ٹ نہیں کیا جا سکتا۔