ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران موسم گرم و خشک رہنے کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران موسم گرم و خشک رہنے کا امکان
کیپشن:   فوٹو: فائل

لاہور: محکمہ موسمیات نے پاکستانیوں کو بری خبر سناتے ہوئے کہا ہے کہ  آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہناتھا کہ کراچی میں سمندی ہوائیں بند ہیں اورملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہنے کی توقع ہے تاہم کشمیر گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کاا مکان ہے۔محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ پیر کے روز مالا کنڈ ڈویژن ،ہزارہ ڈویژن اوربالائی فاٹا میں چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی ہے۔لیکن مجموعی طور پر آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔