مستقل امریکہ منتقلی ، میرا کا جھوٹ بے نقاب

مستقل امریکہ منتقلی ، میرا کا جھوٹ بے نقاب
کیپشن: فوٹو: فائل

لاہور لالی ووڈکی فلمسٹار میرا کا نیا جھوٹ پکڑا گیا، اداکارہ نے چند روز قبل میڈیا کو بتایا کہ اب وہ امریکہ منتقل ہو گئی ہیں بعد ازاں میرا نے سوشل میڈیا پر بھی یہ تاثر دیا کہ وہ امریکہ پہنچ چکی ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ نہ تو میرا ابھی امریکہ منتقل ہوئی ہیں اور نہ ہی ان کا کوئی ایسا ارداہ ہے بلکہ وہ پاکستان میں ہی مقیم ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اداکارہ چند روز قبل دبئی کا دورہ کر کے پاکستان واپس آگئی تھیں اور انہوں نے اسلا م آباد میں ہونیوالی ایک ایوارڈ تقریب میں شرکت کی جسکے بعد اب وہ لاہور میں ہی مقیم ہیں۔

یا درہے کہ میرا نے ایک ہفتہ قبل لاہور میں ڈائریکٹر ثاقب ملک کی فلم باجی کی شوٹنگ بھی کرائی تھی جس میں وہ اہم کردار اد کر رہی ہیں۔سنجیدہ شوبز حلقوں کا کہنا تھا اداکارہ میرا خبروں میں رہنے کیلئے کوئی نہ کوئی نیا شوشا چھوڑ دیتی ہیں اب انہوں نے امریکہ شفٹ ہونے کا شوشا چھوڑا ہے۔