نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج ہو گا

نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج ہو گا
کیپشن: مانیٹری پالیسی کا اجلاس ہو گا جس کے بعد پالیسی بیان جاری کیا جائے گا۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے آئندہ دو ماہ کے لئے مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا۔

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کی زیر صدارت مانیٹری پالیسی کا اجلاس ہو گا جس کے بعد پالیسی بیان جاری کیا جائے گا۔

مالیاتی شعبہ پالیسی ریٹ میں 50 سے 125 بیسسز پوائنٹس اضافے کے اندازے لگائے جا رہے ہیں جب کہ پالیسی ریٹ اس وقت 10.75 فیصد ہے۔