واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سخت الفاظ میں ایران کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دونوں ممالک کے درمیان لڑائی ہوئی تو ایران تباہ ہو جائے گا۔
7a65457b39f734759cf8472a019b5520
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ امریکا کو دوبارہ دھمکانے سے گریز کیا جائے اور اگر ایران جنگ چاہتا ہے تو ایران مکمل طور پر ختم ہو جائے گا۔
امریکی صدر کی جانب سے یہ پیغام ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب دونوں ممالک کے تعلقات کشیدگی کی نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔
امریکہ نے رواں ماہ کے دوران خلیج فارس میں مزید جنگی جہاز اور طیارے تعینات کیے ہیں۔صدر ٹرمپ اس سے قبل ایران سے جنگ کے امکانات کو رد کرتے رہے ہیں تاہم یہ ٹویٹ ان کے رویے میں تبدیلی کی عکاسی کر رہی ہے۔