انٹر بینک میں ڈالر 93 پیسے مزید مہنگا ہو گیا

انٹر بینک میں ڈالر 93 پیسے مزید مہنگا ہو گیا
کیپشن: کاروباری ہفتے کے پہلے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 151 روپے پر اپنی جگہ برقرار ہے۔۔۔۔۔۔فوٹو/ سوشل میڈیا

کراچی: انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 151 پر پہنچ گیا۔

پیر کو کاروباری ہفتے کے پہلے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 151 روپے پر اپنی جگہ برقرار ہے تاہم انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر93 پیسے مزید مہنگا ہوا ہے جس سے ڈالر 148 روپے 80 پیسے کا ہو گیا۔