'حکومت کو اپوزیشن کی ضرورت نہیں، خود ہی اپنے آپ کو گرا دے گی'

'حکومت کو اپوزیشن کی ضرورت نہیں، خود ہی اپنے آپ کو گرا دے گی'
کیپشن: عمران خان کے پاس جھوٹ بولنے کے علاوہ کچھ نہیں رہا، مریم نواز۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ سوشل میڈیا

اسلام آباد: اسلام آباد میں پارٹی اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس آمد کے موقع پر مریم نواز نے میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔ ایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ پارلیمنٹ میں بطور رکن کب آ رہی ہیں اور اس پر انہوں نے جواب دیا کہ بہت جلد انشا اللہ۔

مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے پاس جھوٹ بولنے کے علاوہ کچھ نہیں رہا۔ اس حکومت کو کسی اپوزیشن کی ضرورت نہیں اور یہ حکومت خود ہی اپنے آپ کو گرا دے گی۔

(ن) لیگ کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ پارلیمان کی بالادستی اور عوام کی بالادستی، پاکستان کو انہی اصولوں پر چلنا ہے۔