لندن: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کے لیے سب سے بڑا مسئلہ فیلڈنگ ہوگی ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز مکمل ہونے کے بعد اپنے انٹرویو میں کہا کہ پاکستانی ٹیم کے لیے سب سے بڑا مسئلہ فیلڈنگ ہو گا ۔
انھوں نے کہا کہ میگا ایونٹ کے دوران 300 سے زائد ٹوٹل کے دفاع کے لیے فیلڈنگ بنیادی کردار ادا کرے گی ۔
ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو بھی اس مسئلے پر قابو پانے کے لیے سخت محنت کی ضرورت ہے کیونکہ فیلڈنگ سے آپ پچاس فیصد میچ اپنی گرفت میں کر سکتے ہیں ۔