اسٹیٹ بینک نے روپے کی قدر میں کمی سےمزید مہنگائی بڑھنے کے خدشات کا اظہار کردیا

اسٹیٹ بینک نے روپے کی قدر میں کمی سےمزید مہنگائی بڑھنے کے خدشات کا اظہار کردیا
کیپشن: File Photo

اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے روپے کی قدر میں حالیہ کمی سے مہنگائی بڑھنے کے خدشات کا اظہار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ، اسٹیٹ بینک نے مانیٹرنگ پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود میں ڈیڑھ فیصد اضافے کر دیاجس کے بعد شرح سود 10.75 فیصد سے بڑھ کر12.25 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مارچ 2019میں مہنگائی کی شرح 9.4فیصد رہی جو اپریل میں 8.8 فیصد تھی جبکہ جولائی تا اپریل مہنگائی کی شرح 7فیصدرہی ہے، پیٹرولیم مصنوعات   کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق،خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں شرح سود سب زیادہ ہے۔ بھارت میں شرح سود 6 فیصد، بنگلہ دیش میں 6.75 اور سری لنکا میں 8 فیصد ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ، پاکستانی روپیہ کی گرتی ہوئی قدر سے امریکی ڈالر مزید تگڑا ہوگیا جس کی وجہ سے ایک سال میں مہنگائی دگنی ہوئی ہے۔ اگر یہی حالات چلتے رہے تو اگلے سال مزید مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے۔