سچن ٹنڈولکر اور ویرات کوہلی کا موازنہ درست نہیں،شعیب اختر

سچن ٹنڈولکر اور ویرات کوہلی کا موازنہ درست نہیں،شعیب اختر

لاہور :پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے کہا ہے کہ سچن ٹنڈولکر اور ویرات کوہلی کا موازنہ درست نہیں، اگر سابق بیٹسمین اس وقت کرکٹ کھیلتے تو ایک لاکھ 30 ہزار رنز سکور کرسکتے تھے۔


یاد رہے کہ ٹنڈولکر نے اپنے کیریئر میں 34 ہزار انٹرنیشنل رنز بنائے جبکہ ویرات کوہلی اب تک بھارت کیلئے 22 ہزار کے قریب رنز سکور کرچکے ہیں،ٹنڈولکر کے کئی ریکارڈز ان کے نشانے پر پہلے سے ہی ہیں۔

اس حوالے سے شعیب اختر نے کہاکہ دونوں کا موازنہ نہیں بنتا کیونکہ ٹنڈولکرنے جس دور میں کرکٹ کھیلی وہ بیٹسمینوں کیلئے بہت ہی مشکل تھا، اگر وہ موجودہ دور میں کھیلتے تو ایک لاکھ 30 ہزار رنز بنالیتے۔