کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کی وجہ سے گھر سے نکلنے سے مکمل گریز کر رہی ہوں ‘ ثنا

کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کی وجہ سے گھر سے نکلنے سے مکمل گریز کر رہی ہوں ‘ ثنا

لاہور: فلمسٹار ثنا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کی وجہ سے گھر سے نکلنے سے مکمل گریز کر رہی ہوں اور امسال عید الفطر کےلئے اپنی اور بچوں کےلئے کوئی خریداری نہیں کی ۔


انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ایک حقیقت ہے اور ہمیں اسے سنجیدگی سے لینا چاہیے ۔ آج کل عید الفطر کی وجہ سے بازاروں میں شدید رش ہے اور کسی طرح کے ایس او پیز پر عمل نہیں کیا جارہا ۔

ہمیں اپنی اور دوسروں کی زندگی کو خطرات لا حق نہیں کرنے چاہئیں اس لئے گھروں سےنکلنے سے گریز کیا جائے ۔

ا نہوں نے کہا کہ اگر ہم امسال عید الفطر پر نئے کپڑے نہیں پہنیں گے تو کوئی قیامت نہیں ٹوٹ پڑے گی لیکن بد قسمتی سے لوگ اس بات کو سمجھنے کے لئے ہی تیار نہیں نہیں ہیں۔