اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس آج نیویارک میں ہوگا

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس آج نیویارک میں ہوگا

واشنگٹن : او آئی سی اور عرب گروپ کی درخواست پر  اقوام متحدہ  کی جنرل اسمبلی کا اجلاس آج نیویارک میں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں فلسطین کی صورتحال پر غور کیا جائےگا۔وزیراعظم  عمران خا ن کی ہدایت پر وزیرخارجہ   فلسطین امن مشن پرنیویارک پہنچ گئے۔

پاکستانی سفیر اسد مجید اور مستقل مندوب منیر اکرم نے شاہ محمود قریشی کا استقبال کیا،وزیرخارجہ فلسطین کی صورتحال سے متعلق  یواین اجلاس میں شرکت کریں گے۔

خطاب میں فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی مظالم کیخلاف آوازاُٹھائیں گے،وزیر خارجہ  مختلف  ممالک کے وزرائے خارجہ جنرل اسمبلی کے صدر اور  دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

پاکستانی سفارتخانے   میں وزرائے خارجہ کے اعزاز میں  عشائیہ  دیا گیا۔