مائیکرو سافٹ کی ویڈیو کانفرنسنگ سروس اب مفت دستیاب

مائیکرو سافٹ کی ویڈیو کانفرنسنگ سروس اب مفت دستیاب

لاہور: سوشل میڈیا صارفین کیلئے بڑی خوشخبری ہے کہ دنیا کی مشہور ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے اب اپنی ویڈیو کانفرنسنگ سروس کو سب کیلئے مفت کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل گوگل میٹ اور زوم نے بھی ویڈیو اپنی کانفرنسنگ سروس کو عوام کیلئے مفت کر دیا تھا۔

مائیکروسافٹ ویڈیو کانفرنسنگ کی یہ مفت سروس مائیکرو سافٹ ٹیمز بزنس ورژن سے ملتی جلتی ہے۔

اس ویڈیو کانفرنسنگ میں ٹولز، گروپ چیٹس، ویڈیو کالز اور آفس 365 کی سبسکرپشن بھی شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ویڈیو کانفرنسنگ میں سوشل میڈیا صارفین کیلئے چوبیس گھنٹوں تک 300 افراد کیساتھ مفت ویڈیو کالز کی سہولت فراہم ہوگی۔

مائیکروسافٹ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس سہولت کو بتدریج کم کیا جائے گا، ابھی یہ سروس 300 لوگوں سے بات کرنے کی اجازت دے گی لیکن آہستہ آہستہ اسے 100 تک لایا جائے گا۔

امریکی کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سروس کو مائیکروسافٹ ٹیمز کا نام دیا گیا ہے جس میں ٹوگیدر موڈ کو بھی استعمال ہو سکتا ہے، اس کے علاوہ ویڈیو بات چیت کے دوران لوگ ایک دوسرے کو اپنا بیک گراؤنڈ بھی شیئر کر سکیں گے۔

یہ بات ذہن میں رہے کہ مائیکرو سافٹ نے اس سروس کو سب سے پہلے صرف کاروباری افراد کیلئے ہی متعارف کرایا تھا۔

مگر اب خبریں ہیں کہ مائیکروسافٹ گوگل میٹ اور زوم کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے پریشان ہے، اسی لئے ان کمپنیوں کو ٹکر دینے کیلئے یہ سروس کو عام صارفین کیلئے پیش کر دیا گیا ہے۔

مائیکرو سافٹ ٹیمز کا یہ مفت سافٹ ویئر ویب براؤزر اور ڈیسک ٹاپ ایپ پر دستیاب ہے، اس کے علاوہ آئی او ایس ایپس اور اینڈرائیڈ بھی پیش کر دی گئی ہیں۔