چور کو قتل کرکےلاش پندرہ سال تک گھر میں چھپانے کا انکشاف

چور کو قتل کرکےلاش پندرہ سال تک گھر میں چھپانے کا انکشاف
سورس: file photo

سڈنی، آسٹریلیامیں شہری نے چور کو قتل کرکے لاش 15 سال تک گھر میں چھپائے رکھی ۔ چورکا قاتل اب اس دنیا میں نہیں لیکن اس کے گھر کی صفائی کے دوران بو سے چور کی لاش کا انکشاف ہوا ۔ 

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی شہری بروس رابرٹ کے گھر میں سال 2002 میں چور گھس آیا ۔ رابرٹ کی آنکھ کھل گئی اور اس نے موقع پا کر چورکے سر پر بھاری چیز دے ماری جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑگیا ۔ 

رابرٹ نے چور کی لاش کو ٹھکانے لگانے کے لئے گھر کے پرانےسٹور نما کمرے  میں کھدائی کرکے لاش دبادی ۔رابرٹ نے لاش کی بدبو کو ختم کرنے کے لئے ستر سے زائد ائر فریشنرز استعمال کئے تاکہ کسی کو اس بات کا شک نہ ہو۔ 

سال 2017 میں بروس رابرٹ کی اچانک موت ہوگئی  اس کے ہمسائیوں نے ریسکیو والوں کو اس کی موت کی اطلاع دی اور پھر اس کی تدفین کی گئی لیکن اس وقت بھی چور کی لاش کا کوئی سراغ نہ مل سکا ۔ 

پچھلے دنوں جب بروس رابرٹ کے گھر کی صفائی کی جارہی تھی تو اس دوران گھر کے پرانے سٹور سے اشیاء ہٹائی گئیں تو اس دوران بو کے احساس ہونے پر کھدائی کی گئی جہاں سے پندرہ سال قبل پرانی دبی ہوئی لاش برآمد ہوگئی ۔ 

پولیس کو بروس رابرٹ کے جاننے والوں نے بتایا کہ وہ پرانی اشیاء کو ذخیرہ کرنے کا شوقین تھا اور اکثر چیزوں کو اپنے سٹور میں رکھ لیا کرتا تھا ۔ وہ  بہت کم گھر سے باہر نکلتا تھا جب کہ اس کے گھر سے درجنوں رائفلیں بھی برآمد ہوئیں۔