بل گیٹس نے میلنڈا کے اکاؤنٹ میں 3 ارب ڈالر منتقل کر دیے

بل گیٹس نے میلنڈا کے اکاؤنٹ میں 3 ارب ڈالر منتقل کر دیے
کیپشن: بل گیٹس نے میلنڈا کے اکاؤنٹ میں 3 ارب ڈالر منتقل کر دیے
سورس: فائل فوٹو

نیو یارک: دنیا کی چوتھی امیر ترین شخصیت بل گیٹس نے سابقہ اہلیہ میلنڈا کے اکاؤنٹ میں اب تک 3 ارب ڈالر سے زائد کی رقم منتقل کر چکے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بل گیٹس نے اپنی سابقہ اہلیہ کے نام 80 کروڑ 50 لاکھ کے شیئرز کیے ہیں۔ بل گیٹس نے ڈیری اینڈ کمپنی کے سات فیصد شیئرز سابقہ اہلیہ کے نام کیے۔ بل گیٹس اب تک سابقہ اہلیہ کو 3 ارب ڈالر دے چکے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں دنیا کی چوتھی امیر ترین شخصیت بل گیٹس اور اہلیہ میلنڈا گیٹس کے 27 سالہ ازدواجی تعلق کے اچانک ختم ہونے کی خبروں پر چہ مگوئیاں ہورہی تھیں ایسے میں ان کی طلاق کی ممکنہ وجہ سامنے آئی تھی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں جوڑے میں علیحدگی کی وجہ بل گیٹس کا متعدد جنسی اسکینڈل میں بدنام زمانہ سرمایہ کار جیفری ایپسٹن سے ملاقاتوں کا بڑھنا قرار دیا گیا۔ دوسری جانب  بل گیٹس نے ترجمان کے ذریعے اعتراف کیا کہ ان کے مائیکرو سافٹ کی ایک ملازمہ سے ناجائز تعلقات تھے۔

یہ ابھی واضح نہیں کہ 2 دہائیوں پرانے اس ناجائز تعلق یا کمپنی کی تحقیقات کا مائیکرو سافٹ کے شریک بانی اور ان کی اہلیہ میلنڈا فرنچ گیٹس کی 27 سالہ شادی کے خاتمے میں کوئی کردار ہے یا نہیں۔