لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے بقیہ میچز ابوظہبی میں کروانے کی مکمل منظوری مل گئی ہے اور ایونٹ کا انعقاد 4 جون سے متوقع ہے جس میں بیشتر انٹرنیشنل کھلاڑی اور کوچز دستیاب نہیں ہوں گے تاہم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے اینڈرے رسل نے ٹورنامنٹ کھیلنے کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اینڈرے رسل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ویڈیو پیغام میں پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے بقیہ میچز کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اس میں شرکت اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے کیلئے بہت زیادہ پرجوش ہوں، امید ہے کہ یہ ٹورنامنٹ بہترین رہے گا ۔
The Gladiators are coming back as the @thePSLt20 Season-6 is back on track.
Can’t wait to see our new Gladiator @Russell12A in Purple and Gold ????????
It’s going to be Dre Time in Abu Dhabi ????#PurpleForce #GladiatorsForever pic.twitter.com/1rtSxjAH7r
— Quetta Gladiators (@TeamQuetta) May 20, 2021
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے بقیہ میچز ابوظہبی میں کروانے کی مکمل منظوری مل گئی ہے اور ایونٹ کا انعقاد 4 جون سے متوقع ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) وسیم خان کا کہنا ہے کہ ابوظہبی میں ایونٹ کے انعقاد کے سلسلے میں حائل تمام رکاوٹیں ختم ہوگئی ہیں جس پر ہم بہت خوش اور ایونٹ کے انعقاد کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔
وسیم خان کا کہنا تھا کہ ہم متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی حکومت، ان کی نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، کرکٹ بورڈ اور ابوظہبی سپورٹس کونسل کے مشکور ہیں جنہوں نے ایونٹ کے انعقاد میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کیا۔
پی سی بی چیف ایگزیکٹو کا مزید کہنا تھا کہ پی سی بی ایونٹ کے انعقاد سے متعلق معاملات کو تیزی سے حتمی شکل دینے کیلئے تمام فرنچائز مالکان سے مشاورت کرے گا جس کی مکمل تفصیلات مناسب وقت پر جاری کردی جائیں گی۔