پی ایس 70 ضمنی الیکشن، پیپلز پارٹی کے حاجی محمد ہالیپوٹو بھاری اکثریت سے کامیاب

پی ایس 70 ضمنی الیکشن، پیپلز پارٹی کے حاجی محمد ہالیپوٹو بھاری اکثریت سے کامیاب
کیپشن: پی ایس 70 ضمنی الیکشن، پیپلز پارٹی کے حاجی محمد ہالیپوٹو بهاری اکثریت سے کامیاب
سورس: فائل فوٹو

بدین: صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 70 ماتلی میں ضمنی انتخاب کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق میں پیپلز پارٹی کے حاجی محمد ڈاڈا ہالیپوٹو بهاری اکثریت سے کامیاب ہو گئے ہیں۔

غیر سرکاری نتائج کے مطابق جے یو آئی کے مولانا گل حسن ضمنی انتخابات میں دوسرے نمبر پر رہے۔ پی پی امیدوار حاجی محمد ہالیپوٹو 45340 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ جے یو آئی کے مولانا گل حسن نے 6435 ووٹ حاصل کئے جبکہ دیگر امیدوار صرف 5726 ووٹ لے سکے۔

خیال رہے کہ اس حلقے میں پیپلز پارٹی اور جے یو آئی سمیت چھ جماعتوں کے امیدوار مدمقابل تھے۔ سندھ اسمبلی کی یہ نشست پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی بشیر احمد کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔ حلقے کے 123 پولنگ سٹیشنز ہیں جن میں سے 41 کو حساس جبکہ 12 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا تھا۔