اسرائیل کو تسلیم کرنے سے ایک مخصوص لابی کو ہم نے روکا :مولانا فضل الرحمن 

اسرائیل کو تسلیم کرنے سے ایک مخصوص لابی کو ہم نے روکا :مولانا فضل الرحمن 

کراچی :جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا عوامی حقوق کیلئے جدو جہد کر رہے ہیں ملک میں ایک مخصوص لابی اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حق میں تھی لیکن ہماری کاوشوں نے اس لابی کو اسرائیل کو تسلیم کرنے کے موقف سے پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا ۔

جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جلسے سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے خط کا بیانیہ بھی ختم ہوگیا، عمران خان کہتا ہے کیسٹ ریکارڈ کروائی ہے، آج کل کے دور میں کون کیسٹ ریکارڈ کرواتا ہے؟

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قاتلانہ حملوں سے تو ہم گزرے ہیں، ہم تین سو پولیس اہل کاروں کی سیکیورٹی لے کر نہیں کھڑے ہوئے،سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ عوامی حقوق کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، ملک میں ایک مخصوص لابی اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حق میں تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کاوشوں نے اس لابی کو اسرائیل کو تسلیم کرنے کے موقف سے پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا،تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان پر وار کرتے ہوئے کہا کہ جب سازش اور خط کا بیانیہ ختم ہوگیا تو زندگی کو خطرے کا بیان دے دیا۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ عمران خان کو پارلیمنٹ اور عوامی نمائندوں نے مسترد کیا ہے، انہیں کس بات کا شکوہ ہے،انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک میں معاشی اور سیاسی عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں، ہم عوامی حقوق کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔