سپیکر پنجاب اسمبلی نے بھی وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب چیلنج کر دیا

سپیکر پنجاب اسمبلی نے بھی وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب چیلنج کر دیا

لاہور: سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے بھی وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے اور عدالت سے استدعا کی ہے کہ درخواست کے حتمی فیصلے تک حمزہ شہباز کو بطور وزیراعلیٰ کام سے روکا جائے۔ 
تفصیلات کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں حمزہ شہباز اور دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حمزہ شہباز نے وزیر اعلیٰ منتخب ہونے کیلئے مطلوبہ ووٹ نہیں لئے۔ 
درخواست کے متن میں تحریر ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں حمزہ شہباز کے پاس مطلوبہ نمبرز نہیںاور ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی نے حمزہ شہباز کو بلاجواز وزیراعلیٰ کے انتخاب میں کامیاب قرار دیا۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ حمزہ شہباز کا بطور وزیر اعلیٰ حلف کالعدم قرار دیا جائے اور حمزہ کو ہٹا کر وزیر اعلیٰ پنجاب کے نئے الیکشن کیلئے ہدایات جاری کی جائیں۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی آج پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنماءاور سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کی درخواست پر سماعت کریں گے۔ 

مصنف کے بارے میں